اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج موصول ہوگیا، امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ پانی صاف کرنے والے 50 پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں جبکہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشکل کی اس گھڑی …
پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج موصول،امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج موصول ہوگیا، امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ پانی صاف کرنے والے 50 پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں جبکہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں دوست ہمسایہ ملک چین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش ہے اورپیپلز لبریشن آرمی چائنہ نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج کر دوستی کا حق ادا کیا ہے۔پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔سیلاب متاثرین کے لئے یہ ریلیف پیکج پاک چین دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔








