ملکی خوبصورتی، تاریخی ورثے، ثقافتی تنوع اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے جامع منصوبہ زیر غور ہے،سرکاری حکام

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے، ثقافتی تنوع ، مذہبی مقامات کے تحفظ، مکمل بحالی ، فروغ اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ زیر غور ہے۔سرکاری حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سیاحت کے فروغ اور بحال کے لئے سرکاری غیر فعال جائیدادوں کو 50 سے 60 سال کی طویل المدتی لیز پر مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے، ثقافتی تنوع ، مذہبی مقامات کے تحفظ، مکمل بحالی ، فروغ اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ زیر غور ہے۔سرکاری حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سیاحت کے فروغ اور بحال کے لئے سرکاری غیر فعال جائیدادوں کو 50 سے 60 سال کی طویل المدتی لیز پر مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان، قازقستان اور آذربائیجان جیسے ممالک لاکھوں سیاح اپنی طرف راغب کر لیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ان سے کہیں زیادہ جغرافیائی تنوع اور چاروں موسم موجود ہیں۔حکام نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی سیاحت کے لیے بڑا خطرہ ہیں اس کے تدارک کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری اور دریائوں اور جھیلوں پر تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحوں کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو خوبصورت مقامات کی طرف راغب کرکے پاکستان کے بارے میں مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔