پشتون کلچر ڈے ہمیں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نےکہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنی ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اور صوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں …

کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نےکہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنی ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

پشتون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اور صوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے، جبکہ پاکستان اور بلوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں کے لوگوں کی پہچان ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پشتون قبائل نے ہمیشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی کو اپنا شعار بنا کر بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔غزالہ گولہ کا کہنا تھا کہ پشتون کلچر ڈے کا مقصد ان مثبت اقدار کو اجاگر کرنا ہے جو معاشرے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ان تمام اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ایک خوشحال اور متحد معاشرہ تشکیل دیں۔آخر میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے تمام پشتون بہن بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے کی دلی مبارکباد پیش کی۔