آسٹریلیا سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 50فیصدکانمایاں اضافہ

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر50فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ(جولائی اگست) میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 168.5ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.4فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا میں کام …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر50فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ(جولائی اگست) میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 168.5ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.4فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 112.1ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اگست میں آسٹریلیا سے ترسیلات زرکاحجم 89.5ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 78.9ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 58.7ملین ڈالرتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 6.352ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.936ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔