ملک بھر میں سونے کی قیمت 398,800 روپے پر مستحکم

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 341,906 روپے پر …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 8 سو روپے پر مستحکم رہی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 341,906 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 313,425 روپے پر برقرار رہی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 4,637 روپے اور 3,975 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,770 ڈالر پر مستحکم رہی۔