پاکستان سے ریکارڈ 166 طلبہ رواں سال ترکیہ کے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پر اعلی تعلیم کے لیے روانہ ہوں گے، تعلیم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان سے ریکارڈ 166 طلبہ رواں سال ترکیہ کے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پر اعلی تعلیم کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفارت خانے اسلام آباد میں ایک خصوصی اوریئنٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلونے کہا کہ تعلیم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان سے ریکارڈ 166 طلبہ رواں سال ترکیہ کے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پر اعلی تعلیم کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفارت خانے اسلام آباد میں ایک خصوصی اوریئنٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلونے کہا کہ تعلیم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔سفیر عرفان نذیر اوغلونے کہا کہ ہر سال ترکیہ سکالرشپ کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں درخواستیں موصول ہوتی ہیں تاہم پاکستانی طلبہ کی دلچسپی قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانی طلبہ انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے ترکیہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی حکومت کے تحت یوتھ اینڈ (وائی ٹی بی) سکالرشپ کے علاوہ پاکستانی طلبہ ٹیوبٹاک (ٹی بی ٹی اے کے)، دیانت (مذہبی امور کی صدارت) اور آئی ایچ ایچ جیسے اداروں کی جانب سے بھی سکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت تقریبا ً5 ہزار پاکستانی طلبہ ترکیہ میں زیر تعلیم ہیں تاہم دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کے پیش نظر اس تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔

سفیر نے کہا کہ تعلیم اقوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، ترکیہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ہرممکن تعلیمی معاونت فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اکتوبر اور نومبر میں 200 نمایاں پاکستانی طلبہ ترکیہ کے ثقافتی دورے پر جائیں گے جو ایک مثبت قدم ہے۔

تقریب سے ترکیہ کے ایجوکیشن قونصلر ڈاکٹر مہمت طوفان نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے اور نوجوانوں کی تعلیمی ترقی میں ہمیشہ ساتھ دے گا۔تقریب کا اختتام ایجوکیشن قونصلر کے دفتر کے سیکرٹری ڈاکٹر طاہر شاہ کی تفصیلی پزیذنٹیشن اور سوال و جواب کے سیشن پر ہوا جس میں طلبہ کو ترکیہ میں تعلیمی و ثقافتی زندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔