اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):نیسلے پاکستان نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے ہلال احمر پاکستان کو 63,000 لیٹر پینے کا صاف پانی کا عطیہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب ہلال احمر پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نیسلے پاکستان اور ہلال احمر پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیسلے پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا …
نیسلے پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے پینے کے صاف پانی کا عطیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):نیسلے پاکستان نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے ہلال احمر پاکستان کو 63,000 لیٹر پینے کا صاف پانی کا عطیہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب ہلال احمر پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں نیسلے پاکستان اور ہلال احمر پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیسلے پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ہلال احمر پاکستان کے حکام نے نیسلے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ متاثرہ افراد کو صاف پانی کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔








