گورنر پنجاب سے انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین کی قیادت میں یونین کے وفدکی ملاقات

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں جمعرات کو انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کی قیادت میں یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو یونین کے اغراض و مقاصد اور دیگر اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ہونے والی …

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں جمعرات کو انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کی قیادت میں یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو یونین کے اغراض و مقاصد اور دیگر اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے غریب کسانوں کی زرعی اجناس کے ساتھ ساتھ مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان پانی میں بہہ گئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلا حی اداروں ، ریسکیو ٹیموں نے بھی بھر پور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے گورنر ہائوس نے پنجاب ریڈ کریسنٹ کے ذریعے راشن، ادویات اور میڈیکل کیمپ سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہمیں سب نے ملک کر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹ نے سیلاب متاثرین کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔انہوں نے اس موقع پر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے ، میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یونین کے ممبران کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ وفد میں مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، جنرل سیکرٹری پنجاب رانا سلمان عارف کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں