وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

واشنگٹن ڈی سی۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس …

واشنگٹن ڈی سی۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا ۔ وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید خبریں