لیورپول انگلش پریمیئر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان

لندن۔26ستمبر (اے پی پی):لیورپول کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔اے ایف پی کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد دفاعی چیمپئن لیور پول کی ٹیم کے سب سے زیادہ 15پوائنٹس ہیں۔آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹ پور اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے 10،10 پوائنٹس مساوی ہیں اور یہ ٹیمیں بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر …

لندن۔26ستمبر (اے پی پی):لیورپول کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔اے ایف پی کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد دفاعی چیمپئن لیور پول کی ٹیم کے سب سے زیادہ 15پوائنٹس ہیں۔آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹ پور اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے 10،10 پوائنٹس مساوی ہیں اور یہ ٹیمیں بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 5،5 میچز کھیل لئے ہیں ۔

دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹ پور اور بورن مائوتھ کی ٹیموں نے بھی 5،5 میچز کھیل لئے ہیں اور 10،10 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ کرسٹل پیلس کے 9 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے،چیلسی،سندرلینڈ اورفلہم کی ٹیمیں 8، مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح مانچسٹر سٹی ،ایورٹن،مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیڈز یونائیٹڈکی ٹیموں کے بھی 7،7 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں ،دسویں اور گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

 

مزید خبریں