اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کےخلاف بڑی کارروائی کی ہے اور بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات …
چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب نے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنہ الہندستان کے دہشتگروں کےخلاف بڑی کارروائی کی ہے اور بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا، میں گزشتہ دو سال سے تنظیم کے ساتھ ہوں جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا،23 / 24 ستمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے گھر کو گھیرے میں لیکر ہمیں ہتھیار ڈالنے کا کہا ، دہشت گرد نثار اور زبیر نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی،زبیر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کوگولی مار لی جبکہ نثار سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، میں نے اپنے ہتھیار رکھ دیئے اور سکیورٹی فورسز نے مجھے زندہ گرفتار کرلیا۔
میرے قریبی ساتھیوں کےمرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسئلہ کا حل لڑائی جھگڑے میں نہیں،ہمارے معاشرہ میں بعض طلبہ اور دیگر تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہا ہے،یہ تنظیمیں نوجوانوں کو لڑانے کا باعث بن رہی ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر تنظیمیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔








