آسٹریلین کوالیفائر ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلزکوارٹر فائنل میں داخل

ٹوکیو۔26ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ آسٹریلین ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرووکیک نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں جرمنی کے حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر کو با آسانی 0-2سیٹس سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے …

ٹوکیو۔26ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ آسٹریلین ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرووکیک نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں جرمنی کے حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر کو با آسانی 0-2سیٹس سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے کوالیفائر اور موجودہ عالمی نمبر 95 ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے سیباسٹین کورڈا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے شو شیمابوکورو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 

مزید خبریں