اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کا اختتام ہوگیا،برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے بھرپور شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو …
آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اختتام پذیر، 800 کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کار وں نے شرکت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی تین روزہ نمائش کا اختتام ہوگیا،برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے بھرپور شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔آئی ٹی سی این ایشیا میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ۔
شرکا نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کر ترقی کی امنگ پیدا کر دی ہے،ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی آئی ٹی پالیسی پر اعتماد بڑھا ہے۔شرکا نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی سی این ایشیا نے ملکی آئی ٹی سیکٹر کو عالمی شناخت دلائی، اسں سے وسیع تجارتی تعلقات اور شراکت داری سے ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔








