اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں خواتین طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت وائس پریزیڈنٹ (ایڈمنسٹریشن و فنانس) پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر آمنہ محمود (انچارج ویمن کیمپس)، حسن آفتاب (ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ)، ڈاکٹر انعام الحق (ڈائریکٹر ایڈمن و ورکس)، نوید احتشام (ڈائریکٹر اکیڈمکس)، سجاد صدیقی (ایڈیشنل …
خواتین طلبہ کے ٹرانسپورٹ مسائل کا جائزہ، آئی آئی یو آئی میں مزید بسیں شامل کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں خواتین طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت وائس پریزیڈنٹ (ایڈمنسٹریشن و فنانس) پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان نے کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر آمنہ محمود (انچارج ویمن کیمپس)، حسن آفتاب (ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ)، ڈاکٹر انعام الحق (ڈائریکٹر ایڈمن و ورکس)، نوید احتشام (ڈائریکٹر اکیڈمکس)، سجاد صدیقی (ایڈیشنل ڈائریکٹر، خواتین کیمپس) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں خواتین طلبہ کو بسوں کی شدید کمی، زیادہ رش اور دیگر مشکلات کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ فوری اقدامات کے طور پر مزید بسیں شامل کرنے اور موجودہ روٹس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بسوں کی نگرانی کے لئے نئے نظام متعارف کروانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ خواتین طلبہ کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت دی جا سکے۔یہ فیصلے طلبہ، انچارجز اور ڈیپارٹمنٹ چیئرپرسنز سے موصول ہونے والی آراء کے بعد کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق اور ڈاکٹر آمنہ محمود نے مل کر ٹائم ٹیبل کو متوازن بنانے پر بھی کام کیا ہے تاکہ بسوں پر بوجھ کم ہو اور سفر آسان بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے سفیر نے آئی آئی یو آئی کو چار نئی بسیں بطور تحفہ دی تھیں۔ اس پیشرفت کے بعد یونیورسٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خواتین طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ سہولیات میں مزید بہتری کا عمل جاری رہے گا۔








