وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں نئے دور کی نوید ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں نئے دور کی نوید ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز …

پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں نئے دور کی نوید ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو مثبت اور تاریخی قرار دیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں موجودگی پاک فوج کی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے، امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار شخصیت قرار دینا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، وزیراعظم کے دورۂ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کا مؤقف موثر انداز میں پیش کیا۔

مزید خبریں