ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے جائزہ بارے اجلاس

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 80 یونین کونسلز میں اکتوبر میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران …

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 80 یونین کونسلز میں اکتوبر میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں 2016 سے 2025 تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام صوبوں میں پولیو کیسز کی تعداد کا تقابلی جائزہ اور گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیو ورکرز یقینی بنائیں کہ ہر بچے کو حفاظتی قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ڈی سی اسلام آباد نے والدین سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں