دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، …

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 91 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 300 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 700 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار 600 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار 900 کیوسک اور اخراج 86 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 56 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 2 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 4 لاکھ 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 93 ہزار 600 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 15 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک اورپنجند میں پانی کی آمد 80 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 65 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.163 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں