کوئٹہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی کرنے کیلئے ایک وژنری اقدام ہے۔ بہت جلد ہم ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے اپنے طلباء میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھائیں گے ۔ بالآخر وہ اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے، بیروزگاری …
ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے طلباء میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھائیں گے.گورنر بلوچستان کا تعلیمی پروگرام سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی کرنے کیلئے ایک وژنری اقدام ہے۔ بہت جلد ہم ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے اپنے طلباء میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھائیں گے ۔ بالآخر وہ اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے، بیروزگاری کو کم کرنے اور اپنی کمیونٹی میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہو جائینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ژوب کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے قائم "سکِلز ایجوکیشن سینٹر” کا افتتاح کر تے ہوئے کیا. گورنر بلوچستان نے سکِلز ایجوکیشن سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود طلباء سے سوالات کیے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج بڑے خوشی کا دن ہے جب ہم نے ژوب کے ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول میں ہنرمندی کی تعلیم کے مرکز کا افتتاح کیا جو یونیسیف اور یورپی یونین کے تعاون سے ممکن ہوا۔
ان کا یہ تحفہ ایک نئی امید اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی ایک کرن ہے۔ تعلیم اور جدید مہارت کی ترقی ہمارے معاشرے کی بہتری کیلئے ایک نیا عزم ہے۔ گورنر بلوچستان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے کردار اور اخلاق سنوارنے پر بھی بھرپور توجہ دیں۔








