اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع کرک میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے بھارتی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر قوم کو ایک بڑے سانحے سے محفوظ بنایا گیا۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ضلع کرک میں سیکورٹی فورسز کو بھارتی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع کرک میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے بھارتی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر قوم کو ایک بڑے سانحے سے محفوظ بنایا گیا۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارتی فتنے اور خوارج عناصر کا قلع قمع ہمارے سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزمِ صمیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک اور عوام کو محفوظ بنایا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمان، حکومت اور تمام سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی بہادری آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔








