پی ٹی آئی کاپشاور میں جلسہ فلاپ شو،عوام کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کیا،انجنیئر امیرمقام

پشاور ۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو فلاپ شوقرار دے دیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیا،بانی کی رہائی کی تحریک میں عبرتناک ناکامی کی طرح خیبرپختونخوا میں …

پشاور ۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو فلاپ شوقرار دے دیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیا،بانی کی رہائی کی تحریک میں عبرتناک ناکامی کی طرح خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں،کہاتھا کہ پی ٹی آئی اب صرف تاریخ دے گی، تحریک نہیں چلا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے آپریشن سندور کی طرح پی ٹی آئی کا آپریشن فساد بھی راکھ بن چکا ہے،پی ٹی آئی کے لیڈر بانی کی رہائی کے بجائے اپنے اقتدار کی دوڑ میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو بھول جانے والوں نے اربوں روپے ناکام جلسے پر لگا دئیے،پی ٹی آئی کی حکومت کی طرح اس کے جلسے بھی ناکام ہی رہیں گے،فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو عوام نے اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملک اور بیرون ملک کامیابیوں سے ملک دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں،خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے جلسہ جلسہ کھیلنے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی پرواہ نہیں، نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر بیٹوں کا احساس ہے،اسی لئے پورے صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

 

مزید خبریں