پشاور جلسہ عوامی ردعمل کا مظہر، علی امین کو جوتے اور بوتلیں دکھا کر کے پی عوام نے اوقات واضح کر دی، اختیار ولی خان

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی جلسہ میں وزیر اعلیٰ علی امین اور دیگر قیادت کو جوتے دکھا اور بوتلیں مارکے، کے پی عوام نے انہیں اوقات دکھا دی ہے، جلسہ میں پورے ملکر سے صرف8 سے 10 ہزار لوگ اکٹھے کرسکے، ڈی چوک،مزار قائد اورمنیار پاکستان سے ریورس گئیر، پی ٹی آئی …

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی جلسہ میں وزیر اعلیٰ علی امین اور دیگر قیادت کو جوتے دکھا اور بوتلیں مارکے، کے پی عوام نے انہیں اوقات دکھا دی ہے، جلسہ میں پورے ملکر سے صرف8 سے 10 ہزار لوگ اکٹھے کرسکے، ڈی چوک،مزار قائد اورمنیار پاکستان سے ریورس گئیر، پی ٹی آئی کو پشاور میں قبر کھود کرہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا، خیبر پختونخوا میں ضرب عضب یا درالفسادطرز پر کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ،دہشت گروں، سہولت کاروں، ملک دشمنوں کے خلاف معلومات پر مبنی کارروائیاں ہورہی ہیں،علی امین دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر پوائنٹ سکورنگ بند کریں، امن و امان صوبے کی ذمہ داری تھی جو وہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔

وہ اتوار کو پی ٹی آئی کے پشاور جلسہ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی خان نے کہا کہ چرچا تھا شاہد پی ٹی آئی بڑا مختلف ، انقلابی پروگرام اور نئے اعلانات والا جلسہ کرنے جاری ہی ہے ۔پشاور جلسہ میں وہی پرانی باتیں ، بانی پی پی آئی کی پرانی تقاریر چلائی گئیں۔جلسہ دیکھ کر مجھے تو شعر یاد آیا گیاکہ”بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چرا تو ایک قطرہ بھی خون نہ نکلا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری ، ملازمین اور پورے ملک سے 8 سے 10 ہزار افراد کو اکٹھا کر کے انقلاب نہیں لایا جاسکتا۔ یہ بھی ان ریکارڈ ہے کہ بیرسٹر گوہر کی تقریر کے دوران صرف 25 فیصد نشتیں بھری ہوئیں، باقی جلسہ گاہ خالی تھا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کو لوگوں نے بوتلیں ماریں ، جھوٹے بیانیوں اور مصطفی قریشی والے ڈائیلاگ اب نہیں چلنے والے اب خیبر پختون خوا کے لوگوں نے ان کے لئے جوتے اٹھا لئے ہیں۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ پر انگلی اٹھا ئی ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ د یا جائے ، کیوں بھائی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری میں جو بندہ گرفتار ہو اس کو نہیں چھوڑا جا سکتا ، چوری نہیں کی تو عدالتوں کو رسیدیں دکھا دیں،آپ خود یہی مشورہ دوسروں کو دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس خیبر پختونخوا کا مینڈیٹ بھی چرایا ہوا ہے ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی جلد چرایا ہوا مینڈیٹ واپس لے لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہورہا ، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی فورسز یہ کارروائیاں بھی نہ کریں تو پھریہ کس کی ذمہ داری تھی،یہ تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ، پی ٹی آئی والے توصرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلی ٰکے پی نے اپنے بھائی کو فرنٹ مین کے طور ر رکھا ہوا ہے جو تمام تبادلوں پر کمائی کر رہا ہے ، اہم معدنیات پر بھی علی امین کے لوگ قابض ہیں ۔پورے کے پی کے میں ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعیناتی کی اجازت ہی نہیں ہے۔ اگر کے پی حکومت میں اتنی اہلیت ہوتی تو وہ اپنے صوبے میں امن و امان قائم کر لیتی۔

انہوں نے وزیراعلی ٰکے پی کے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خداراہ صوبے کے امن سے کھیلنا بند کر دیں ،بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر غلط اور لغویات پر مبنی ٹویٹس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دو ٹوک انداز میں بتا رہا ہوں کہ کے پی میں ضرب عضب یا ردالفساد طرز کا آپریشن نہیں ہورہا ، تاہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں، ملک دشمن عناصر اور مساجد پر حملے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،علی امین دہشت گردوں کے خلاف کاررروائیوں پر پوائنٹ سکورنگ سے باز آجائیں۔ آج کے پی کے ، کے عوام سے پڑھنے والے جوتے اور بوتلوں سے عقل آجانی چاہیئے تھی ، خیبرپختونخوا کے تمام نوجوانوں کا شکریہ جنہوں نے ان کو بوتلیں اور جوتے دکھا کر ان کی اوقات دکھا دی ہے ۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی ہے جو اج ایک چھوٹا سا گراؤنڈ بھی بھر نہیں سکی،پی ٹی آئی کا ڈی چوک سے مینار پاکستان اورمزار قائد کے بعد واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔پشاور میں اتنا چھوٹا جلسہ کر کے تحریک انصاف کی قبر کھود کر اسے ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے جس پر ہم سب ملکر پڑھتے ہیں انا للہ و انا علیہ راجعون۔

مزید خبریں