لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوں سے پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں مثبت …
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوں سے پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹریٹجک طور پرقدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی اور مضبوطی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، امریکی مارکیٹ تک تجارتی رسائی بڑھانے اور اقوام عالم میں پاکستان کی پوزیشن اور موقف کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدارتعاون کی راہ ہموار ہو گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ بائیڈن کا دور پاکستان کے لیے امریکی بے حسی کی ایک واضح مثال تھا جبکہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار ہونا ایک بڑی سیاسی و سفارتی کامیابی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو غزہ کے قتل عام کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر قائل کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








