لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیغام

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام جاری پیغام میں کہاہے کہ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاء اللٰہ جیت آپکی ہوگی،ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز اورمیری و پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں یہ آپ کا دن ہے،آپ کو پورے عزم،یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے،قوم کا دل مت …

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام جاری پیغام میں کہاہے کہ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاء اللٰہ جیت آپکی ہوگی،ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز اورمیری و پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں یہ آپ کا دن ہے،آپ کو پورے عزم،یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے،قوم کا دل مت توڑنا۔ عظمی بخاری نے کھلاڑیوں کو پیغام میں مزید کہا کہ،جم کے لڑو،جم کے کھیلو،انشاء اللہ تعالی مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی آپ کی ہوگی۔

 

مزید خبریں