سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی احمد نواز کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق نائب صدر پی آر اے اور نیوز ون سے وابستہ سینئر صحافی احمد نواز کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے احمد نواز کے نام اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا …

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق نائب صدر پی آر اے اور نیوز ون سے وابستہ سینئر صحافی احمد نواز کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے احمد نواز کے نام اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

 

مزید خبریں