لندن ۔28ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر فعال کردار ادا کر رہا ہے ،پاکسان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے ،ہر فورم پر کشمیر اور فلسطین کے لیے آواز بلند کی ہے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تاریخی پیش رفت ہے اور اس معاہدے پر کسی بھی ملک کو تحفظات نہیں ہیں۔ اتوار کو لندن …
پاکستان عالمی سطح پر فعال کردار ادا کر رہا ہے ،پاکسان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے،نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
لندن ۔28ستمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر فعال کردار ادا کر رہا ہے ،پاکسان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے ،ہر فورم پر کشمیر اور فلسطین کے لیے آواز بلند کی ہے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تاریخی پیش رفت ہے اور اس معاہدے پر کسی بھی ملک کو تحفظات نہیں ہیں۔ اتوار کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے اور دونوں ممالک اس معاہدے سے خوش ہیں، کسی ملک کو اس معاہدے پر تحفظات نہیں، بلکہ کئی ممالک پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے آپ کو دفاعی طور پر ثابت کر دیا ہے، اب ہمیں معاشی طور مضبوط ہونا ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوا ہے بلکہ معیشت روز بروز مستحکم ہورہی ہے، پاکستان کی عالمی سطح پر عزت و وقار میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان عالمی سطح پر فعال کردار ادا کررہا ہے، ہرملک کی خودمختاری اور وقار کا احترام کیا جائےگا، پاکستان کو معرکہ حق میں عظیم کامیابی ملی ہے، پاکستان نے ہر فورم پر کشمیراور فلسطین کیلئے آواز بلند کی ہے اور سندھ طاس معاہدے سمیت اہم معاملات پر اپنا مؤقف اجاگر کیا ہے ترکیہ اور انڈونیشیا کےساتھ بھی قریبی تعاون بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کیلئے قطر، سعودی عرب، یواےای، مصر اور اردن کےساتھ رابطے ہیں، امریکا سمیت کئی ملکوں کےساتھ معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبہ میں ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تاریخی پیش رفت ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہمیشہ سے ہماری ذمہ داری تھی ۔








