اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ عمان میں یکم دسمبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ عمان ایگرو فوڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 8 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش عمان میں یکم دسمبر سے3 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پھل ، سبزیاں ، ڈیری ، پراسیس …
عمان ایگرو فوڈ ایکسپو میں شرکت کے لئے 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ عمان میں یکم دسمبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ عمان ایگرو فوڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 8 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش عمان میں یکم دسمبر سے3 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پھل ، سبزیاں ، ڈیری ، پراسیس فوڈ ، شہد ، نمک ، کھجوریں ، گھی ، تیل ، خشک میوہ جات ، سی فوڈ ، تمباکو اورمصالحہ جات، بیکری آئٹم ، حلال فوڈ ، فاسٹ فوڈ ، کافی اور چائے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








