وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے اس حملے کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی اور بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام پر براہ راست حملہ قرار دیا۔انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، شہداء …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے اس حملے کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی اور بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام پر براہ راست حملہ قرار دیا۔انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جام کمال خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل نے حملہ آوروں کو ختم کرکے مزید خونریزی کو روکا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے قومی عزم کو کبھی پست نہیں کر سکتیں، حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور پورے ملک میں خصوصاً بلوچستان میں امن، تجارت اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔