گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریوائیو پاکستان کے چیئرمین محمد عمران علی کی ملاقات

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ریوائیو پاکستان کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت محمد عمران علی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی معیشت، …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ریوائیو پاکستان کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت محمد عمران علی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی معیشت، قومی جذبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع وسیع ہیں اور حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ترقیاتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ریوائیو پاکستان کے چیئرمین عمران علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔