وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متوقع دورہ مری، ضلعی انتظامیہ مری کی تیاریاں تیز

راولپنڈی ۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ مری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری نے تیاریاں تیز کر دیں۔ منگل کو ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ساملی سینٹوریم ہسپتال مری کا دورہ کیا جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عظمت علی، رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور مختلف محکموں کے سربراہان شامل …

راولپنڈی ۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ مری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری نے تیاریاں تیز کر دیں۔

منگل کو ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ساملی سینٹوریم ہسپتال مری کا دورہ کیا جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عظمت علی، رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور مختلف محکموں کے سربراہان شامل تھے۔

وفد نے ہسپتال کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے وزیر صحت کو ایمرجنسی وارڈز کی اپ گریڈیشن، طبی آلات کی فراہمی اور عملے کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال عملے سے ملاقات کی اور مری کے عوام کو معیاری علاج فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ساملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن اسی سلسلے کی کڑی ہے۔