اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے پیر، 29 ستمبر 2025 کو فیکلٹی آف عربی کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلاسز کا مشاہدہ کیا، اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی اور فیکلٹی کے علمی و ثقافتی مشن کے لیے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر جامعہ نے غیر عربی بولنے والے طلبہ کے لئے قائم عربی تعلیم مرکز کا …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا دورہ فیکلٹی آف عربی : مزید تعاون اور توسیع کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے پیر، 29 ستمبر 2025 کو فیکلٹی آف عربی کا دورہ کیا۔
انہوں نے کلاسز کا مشاہدہ کیا، اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی اور فیکلٹی کے علمی و ثقافتی مشن کے لیے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر جامعہ نے غیر عربی بولنے والے طلبہ کے لئے قائم عربی تعلیم مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کلاس میں طلبہ سے براہ راست گفتگو کی اور ان کی عربی زبان سیکھنے کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے صدر کے رویے کو خوشگوار اور حوصلہ افزا قرار دیا۔
دورے کے بعد ایک باضابطہ اجلاس میں ڈین فیکلٹی، پروفیسر ڈاکٹر فضل اللہ نے فیکلٹی کے شعبہ جات، تعلیمی پروگرامز، تحقیقی سرگرمیوں اور ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فیکلٹی کی چار دہائیوں پر مشتمل تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نصاب کی بہتری، بین الاقوامی طلبہ تک رسائی، تحقیقی معیار میں اضافہ اور سہولیات کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ڈاکٹر ظہیر احمد نے فیکلٹی کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا اور وسائل کی کمی،
جدید تدریسی ٹیکنالوجی کی ضرورت اور تحقیقی تعاون کے مواقع کو درپیش چیلنجز کے طور پر بیان کیا۔ اجلاس میں اساتذہ نے بھی تجاویز پیش کیں۔صدر جامعہ نے کہا کہ فیکلٹی آف عربی ہمارے ادارے کی پہچان ہے، میں آج یہاں اساتذہ، طلبہ اور عملے کی محنت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہم مل کر درپیش رکاوٹوں کو دور کریں گے اور اس فیکلٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔صدر نے وسائل کی فراہمی، نصاب کی جدت اور بین الاقوامی پروگرامز کے فروغ کے لئے شراکت داریوں کے امکانات کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا۔ فیکلٹی کے سربراہان نے صدر کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








