آئیسکو کا کل (بدھ) اور 2 اکتوبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے کل (بدھ) اور 2 اکتوبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔منگل کوآئیسکوترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے کل (بدھ) اور 2 اکتوبر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔منگل کوآئیسکوترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

یکم اکتوبر کوصبح08:30 بجے سے دن13:30بجے تک چکوال سرکل،سکھا فیڈر،صبح08:00بجے تا شام 04:00بجے تک اٹک سرکل،شمس آباد فیڈر جبکہ 02اکتوبر کوصبح08:00بجے تا شام 04:00بجے تک اٹک سرکل،ہرو،دریائے شریف ،جھنگ فیڈرز، صبح08:30 بجے سے دن13:30بجے تک اسلام آباد سرکل، سروس روڈ ایسٹ،ہائی وے،ضیاء مسجد،این پی سی سی،ایچ ایٹ،موہرہ نور،این آئی ایچ،بنی گالہ فیڈرزاور گردونواح بند رہیں گے۔آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔