اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پر پوسٹ کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 2023 میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جج ہمایوں دلاور خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ …
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پر پوسٹ کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پر پوسٹ کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 2023 میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جج ہمایوں دلاور خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے خلاف پوسٹس کیں جس سے تعصب ثابت ہوتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اسی تعصب کے باعث جج نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ان کے خلاف فیصلہ سنایا، لہٰذا اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی ۔








