چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے یونیسف کی نئی نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ کی ملاقات، خواتین اور بچوں کی صحت و غذائیت کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یونیسف نے پاکستان میں خواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان میں یونیسف کی نئی نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یونیسف نے پاکستان میں خواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان میں یونیسف کی نئی نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف بی آئی ایس پی کے فلیگ شپ بینظیر نشوونما پروگرام کا اہم شراکت دار ہے جو ملک بھر میں خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نشوونما پروگرام کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اور یونیسف کے درمیان باہمی تعاون ہی صحت اور غذائیت کے مسائل سے نمٹنے اور کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ پرنیلے آئرن سائیڈ نے پسماندہ خاندانوں کی معاونت میں بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیسف آئندہ بھی بی آئی ایس پی کے ساتھ قریبی اشتراک میں کام جاری رکھے گا۔