اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) سے ایک سال میں 31 ہزار 202 درخواست گزاروں لائسنس کے لئے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا جن میں سے 98 فیصد کو لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایوان بالا میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کے سوال پر وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کے گریجویٹس کو ابتدائی طور پر …
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے ایک سال میں 31 ہزار 202 درخواست گزاروں لائسنس کے لئے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا جن میں سے 98 فیصد کو لائسنس جاری کر دیئے گئے، وزارت صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) سے ایک سال میں 31 ہزار 202 درخواست گزاروں لائسنس کے لئے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا جن میں سے 98 فیصد کو لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایوان بالا میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کے سوال پر وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کے گریجویٹس کو ابتدائی طور پر عارضی لائسنس جاری کیا جاتا ہے، ہاؤس جاب اور انٹرن شپ کی کامیابی کے بعد انہیں پریکٹس کا لائسنس دیا جاتا ہے۔
پی ایم ڈی سی ریگویلیشنز 2023 کے تحت آن لائن پورٹل پر 2024ء سے لے کر اب تک 31202 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 30772 کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ 165 درخواستیں زیرالتواء ہیں جن میں درستگی کی ضرورت ہے جبکہ 265 درخواستیں اداروں کی تصدیق کے عمل میں ہیں۔








