محدود وسائل کے باوجود صحت کی دیکھ بھال اور کلینیکل ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کومسٹیک اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں طبی ماہرین کا اظہار خیال

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ورکشاپ میں شریک طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود صحت کی دیکھ بھال اور کلینیکل ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ ورکشاپ "وسائل کی کمی والے ماحول میں کلینیکل ریسرچ" کے عنوان سے او آئی سی-کومسٹیک اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ (ہیلتھ آر اے بی) کے اشتراک سے اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مختلف …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ورکشاپ میں شریک طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود صحت کی دیکھ بھال اور کلینیکل ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ ورکشاپ "وسائل کی کمی والے ماحول میں کلینیکل ریسرچ” کے عنوان سے او آئی سی-کومسٹیک اور ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ (ہیلتھ آر اے بی) کے اشتراک سے اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

کومسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مسلم دنیا میں صحت کے شعبے میں تحقیق کے لیے جدت، تخلیقی سوچ اور استعداد کار میں اضافہ بے حد ضروری ہے۔ہیلتھ آر اے بی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم تعاون، عزم اور جدت کے ذریعے تحقیق کے مراکز قائم کر سکتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری ہیلتھ آر اے بی پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین احمد نے ادارے کے مشن سے آگاہ کیا اور کہا کہ کومسٹیک کے ساتھ مل کر آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپس اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی تاکہ صحت کے شعبے میں قیادت اور تحقیق کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔

ورکشاپ میں گروپ سرگرمیاں، تحقیقاتی مراکز کے قیام اور تعاون کے ذریعے ہیلتھ ریسرچ کے نظام کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نعیم خالد بھی پینل مباحثے میں شامل تھیں۔اختتام پر شرکا ءنے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ ورکشاپ محدود وسائل میں کلینیکل ریسرچ کو فروغ دینے کی عملی راہیں دکھاتی ہے۔