ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ بنگیال آباد کا اچانک دورہ کیا

بھکر۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ بنگیال آباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا طالبات کی نوٹ بُکس،سکول ریکارڈ ،ای سی سی روم ،صفائی اور سکول بیوٹیفکشن کا جائزہ لیا۔ مثالی صورت حال پر ڈی ای او نگہت جمیل نے ڈپٹی ڈی ای او دریاخان فریدہ بی بی ،اے ای او حلقہ اقصی ماہین اور ہیڈ …

بھکر۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ بنگیال آباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا طالبات کی نوٹ بُکس،سکول ریکارڈ ،ای سی سی روم ،صفائی اور سکول بیوٹیفکشن کا جائزہ لیا۔ مثالی صورت حال پر ڈی ای او نگہت جمیل نے ڈپٹی ڈی ای او دریاخان فریدہ بی بی ،اے ای او حلقہ اقصی ماہین اور ہیڈ ٹیچر ارم عزیز کو شاباش دی ڈی ای او نگہت جمیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکول کی خوبصورتی ، ایکٹویٹی کی بنیادپر تدریس ، ای سی سی روم کے بچوں کے مکمل پورٹ فلیو ، طالبات کی کورز میں موجود نوٹ بکس کو دیکھ کر خوشی ہوئی کے ٹیچرز دل لگی سے دئیے گئے روڈ میپ کو فالو کررہی ہیں دیگر اداروں کے سٹاف کے لیئے یہ سکول ایک مثال ہے ۔

ڈی ای او کا کہنا تھا کہ طالبات کے روزانہ کی بنیاد پر ہوم ورک چیکنگ اور مانیٹرنگ سے اساتذہ کو طلبہ کی کمزوریوں کا علم ہوجاتا ہے جس پر بروقت توجہ دے کے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای اوز کو ہدایت کی کے وہ سرپرائز وزٹ کریں اور نوٹ بکس کی چیکنگ کو بھی ضروری سمجھیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکول معیاری سکول کے سلوگن کوحقیقت میں بدل رہی ہے اور اس حوالے سے شعبہ تعلیم میں تمام پہلو مدنظر رکھتے ہوئے کام جاری رکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں