اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈریم سپورٹس گروپ نے پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس، میوزک، فوڈ اور انٹرٹینمنٹ فیسٹول ڈریم فیسٹ 2025 کا باضابطہ آغاز اسلام آباد کلب میں شاندار تقریب کے ذریعے کر دیا۔ گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر گرین ٹورازم لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن حیات، چیئرمین ڈریم سپورٹس گروپ قیصر اقبال بریار، معروف اداکار عمران عباس، برونائی کے سفیر پنگیران حاجی کمال، انڈونیشیا کے …
سپورٹس، میوزک، فوڈ اور انٹرٹینمنٹ فیسٹول ’’ڈریم فیسٹ 2025 ‘‘کی اسلام آباد کلب میں تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈریم سپورٹس گروپ نے پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس، میوزک، فوڈ اور انٹرٹینمنٹ فیسٹول ڈریم فیسٹ 2025 کا باضابطہ آغاز اسلام آباد کلب میں شاندار تقریب کے ذریعے کر دیا۔ گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر گرین ٹورازم لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار حسن حیات، چیئرمین ڈریم سپورٹس گروپ قیصر اقبال بریار، معروف اداکار عمران عباس، برونائی کے سفیر پنگیران حاجی کمال، انڈونیشیا کے سفیر چندرا ورسناتو اور رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفارتکاروں، میڈیا اور کارپوریٹ شراکت داروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تین روزہ فیسٹول 17، 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ڈریم فیسٹ میں اسپورٹس مقابلے، شاندار کنسرٹس، ای-گیمنگ، فیملی فیسٹیولز، کلچرل شوکیسز اور پاکستان کے نامور فنکاروں اور غیر ملکی سفارتکاروں کے درمیان ایک چیریٹی فٹبال میچ شامل ہوگا، جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دی جائے گی۔کنسرٹس میں پرفارم کرنے والے فنکاروں میں نمرہ مہرا، سمر جعفری، ینگ اسٹنرز، ہاوی اور دیگر شامل ہوں گے۔
ڈریم فیسٹ 2025 کے آفیشل پارٹنرز میں گرین ٹورازم، ایئر بلیو (ایئرلائن پارٹنر)، ٹی ایم ای (ایجوکیشن پارٹنر)، راؤنڈ13 (مارکیٹنگ پارٹنر)، ہم ٹی وی (میڈیا پارٹنر)، سُنو ایف ایم (ریڈیو پارٹنر)، پاکستان سپورٹس بورڈ (وینیو پارٹنر)، اور بُک می ڈاٹ پی کے (ٹکٹنگ پارٹنر) شامل ہیں۔ ایونٹ کے ٹکٹ بُک می ڈاٹ پی کے زریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔








