بیجنگ ۔2اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسری مرتبہ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق24 سالہ جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی نوجوان ٹینس کھلاڑی لرنر ٹیئن کو شکست دے کر سیزن کا تیسرا اور مجموعی طور پر 21واں ٹائٹل جیت لیا۔ چین کے دارالحکومت …
جینک سنر نے دوسری مرتبہ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔2اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسری مرتبہ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق24 سالہ جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی نوجوان ٹینس کھلاڑی لرنر ٹیئن کو شکست دے کر سیزن کا تیسرا اور مجموعی طور پر 21واں ٹائٹل جیت لیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ عالمی نمبر ٹو ٹینس سٹار اٹلی کے جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی نوجوان ٹینس کھلاڑی لرنر ٹیئن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
یہ جینک سنر کا رواں سیزن میں تیسرا اور مجموعی طور پر اکیسواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔19 سالہ لرنر ٹیئن مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 52 ویں نمبر پر موجود ہیں ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بنے۔ وہ اپنے کیریئر کے پہلے اے ٹی پی فائنل میں جینگ سنر کے خلاف زیادہ مزاحمت نہ کر سکے۔فائنل جیتنے کے بعد سینر نے کہا کہ میں اپنے کھیل میں مزید بہتری کی کوشش کروں گا ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کریں گے۔
یہ فتح یو ایس اوپن میں مایوسی کے بعد جینک سنر کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوئی ہے۔ جینک سنر کی اب اگلی منزل شنگھائی ماسٹرز ہے، جہاں وہ ٹاپ فیورٹ ہوں گے کیونکہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے جاپان اوپن میں انجری کے باعث شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔








