پرتھ ۔2اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف رگبی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے کپتان سکاٹ بیریٹ کی واپسی سمیت 6تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہفتہ کو پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا، جہاں فتح نیوزی لینڈ کے لیے ٹائٹل کی دوڑ میں قائم رہنے کے لیے ضروری ہوگی ۔ کیوی …
رگبی چیمپئن شپ،نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ میچ کے لئے سکواڈ میں 6 تبدیلیاں،سکاٹ بیریٹ کی واپسی

مزید خبریں
پرتھ ۔2اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف رگبی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے کپتان سکاٹ بیریٹ کی واپسی سمیت 6تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہفتہ کو پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا، جہاں فتح نیوزی لینڈ کے لیے ٹائٹل کی دوڑ میں قائم رہنے کے لیے ضروری ہوگی ۔
کیوی ٹیم کے کپتان سکاٹ بیریٹ کندھے کی چوٹ کے باعث گزشتہ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں شامل نہیں ہوپائے تھے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 24-33 سکورسے فتح حاصل کی تھی تاہم اب سکاٹ بیریٹ نے فٹنس مسائل کے چھٹکارہ پالیا ہے اور ان کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے جو ٹیم کے لئے خوش آئند ہے ، خاص طور پر جب ان کے بھائی بیوڈن بیریٹ انجری کے باعث آئندہ میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف رگبی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے جن 6تبدیلیوں کا اعلان کیا ہےان میں سکاٹ بیریٹ کندھے کی چوٹ سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ان کے بھائی بیوڈن بیریٹ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ان کی جگہ ڈیمین میکینزی فلائی ہاف اور کیم روگارڈ اسکرم ہاف ہوں گے۔لیسٹر فائنگانوکو اور لیروئے کارٹر ونگ پر کھیلیں گے۔کوئن ٹوپایا سینٹر کی پوزیشن پر کھیلیں گے۔
ول جارڈن اپنا 50 واں ٹیسٹ میچ فل بیک کی حیثیت سے کھیلیں گے۔فارورڈ لائن میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں پیٹر لکائی اور تامایتی ولیمز شامل ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ سکاٹ رابرٹسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے، اور ہم نے ایک ایسی ٹیم منتخب کی ہے جو ان کا مقابلہ کر سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ چیمپئن شپ کا اختتام ایک شاندار پرفارمنس کے ساتھ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیمپئن شپ تاریخ کی سب سے متوازن چیمپئن شپ رہی ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اسے ایک ایسی پرفارمنس سے ختم کریں جس پر ہمیں فخر ہو۔








