آسٹریا میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی سے 4 فیصد پر آ گئی

ویانا۔2اکتوبر (اے پی پی):آسٹریا میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 4 فیصد پر آ گئی جو اگست میں 4.1 فیصد تھی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اعداد و شمار اسٹیٹسٹکس آسٹریا نے جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافہ زیادہ تر توانائی کی قیمتوں میں 7.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 4.7 فیصد اضافے کے باعث ہوا، کھانے پینے کی اشیاء، …

ویانا۔2اکتوبر (اے پی پی):آسٹریا میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 4 فیصد پر آ گئی جو اگست میں 4.1 فیصد تھی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ اعداد و شمار اسٹیٹسٹکس آسٹریا نے جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافہ زیادہ تر توانائی کی قیمتوں میں 7.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 4.7 فیصد اضافے کے باعث ہوا، کھانے پینے کی اشیاء، تمباکو اور الکوحل کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ رہیں۔

اسٹیٹسٹکس آسٹریا کی ڈائریکٹر جنرل مانویلا لینک نے کہاکہ ایک بار پھر سب سے بڑا قیمتوں کا محرک خدمات کا شعبہ رہا جہاں قیمتوں میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک، تمباکو اور الکوحل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلے میں ستمبر میں نسبتاً سست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو سال بہ سال 5 فیصد کے بجائے 3.8 فیصد رہا، صنعتی مصنوعات میں بھی قیمتوں کے اضافے کی رفتار کم دیکھی گئی۔