ڈھاکہ۔3اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ سرور عمران چند روز قبل معمولی فالج کا شکار ہونے کے باوجود ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ میچ میں موجود رہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 66 سالہ سرور عمران نے پیر کو فالج کی صورت حال کا سامنا کیا تھا لیکن منگل کو ہسپتال سے چھٹی لے کر بدھ کو ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ سرور عمران نے …
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے کوچ سرور عمران معمولی فالج سے صحتیابی کے بعد ٹیم کے ساتھ کام پر واپس

مزید خبریں
ڈھاکہ۔3اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ سرور عمران چند روز قبل معمولی فالج کا شکار ہونے کے باوجود ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ میچ میں موجود رہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 66 سالہ سرور عمران نے پیر کو فالج کی صورت حال کا سامنا کیا تھا لیکن منگل کو ہسپتال سے چھٹی لے کر بدھ کو ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ لیا۔
سرور عمران نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح میں ٹیم کے ساتھ وقت گزارا، اگرچہ وہ زیادہ تر میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں موجود رہے اور فٹنس مسائل کے باعث میدان میں کوچنگ ایریا میں نہیں تھے۔ٹیم منیجر ایس ایم غلام فیاض نے کہا ہے سرورعمران کی جلد واپسی کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔وہ نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑی حوصلہ شکنی کا شکار ہوں۔
ڈاکٹر نے ان کی نگرانی کا کہا ہے اور ہم اس بات کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم نے کولمبو میں اپنا پہلا میچ جیت کر اچھی شروعات کی ہے اور اب ٹیم شمالی بھارت کے گوہاٹی میں آئندہ میچ کے لئے چارٹر فلائٹ کے ذریعے روانہ ہو گی ۔ توقع ہے کہ سرور عمران بھی ٹیم کے ہمراہ اس سفر پر جائیں گے۔ اگلا میچ منگل کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔








