امریکا کرکٹ بحران کی شدت میں اضافہ، یو ایس اے کرکٹ کی دیوالیہ ہونے کی درخواست

بولڈر، کولوراڈو ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں کرکٹ کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جب یو ایس اے کرکٹ (یوایس اے سی )نے مالی مشکلات کے پیش نظر "بینکرپسی" یعنی دیوالیہ ہونے کی باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے یہ اقدام بدھ کو امریکی دیوالیہ قانون (Chapter 11) کے تحت "ساختی تنظیم نو" کے طور پر کیا، جسے تنظیم نے …

بولڈر، کولوراڈو ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں کرکٹ کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، جب یو ایس اے کرکٹ (یوایس اے سی )نے مالی مشکلات کے پیش نظر "بینکرپسی” یعنی دیوالیہ ہونے کی باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے یہ اقدام بدھ کو امریکی دیوالیہ قانون (Chapter 11) کے تحت "ساختی تنظیم نو” کے طور پر کیا، جسے تنظیم نے کھیل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے "جارحانہ مگر قانونی” قدم قرار دیا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 23 ستمبر کو یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

آئی سی سی نے سنگین انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کو اس معطلی کی وجہ قرار دیا تھا، اور امریکی بورڈ کو متنبہ کیا تھا کہ وہ تنظیم کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، خصوصاً 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے تناظر میں۔یو ایس اے کرکٹ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی بڑی وجہ 2019 میں کیا گیا ایک 50 سالہ معاہدہ ہے، جو اس نے امریکی کرکٹ انٹرپرائز (اے سی ای ) کے ساتھ کیا تھا۔ یو ایس اے کرکٹ کا الزام ہے کہ یہ معاہدہ اے سی ای کے حق میں غیرمنصفانہ اور یکطرفہ تھا، اور سابق صدر پراگ ماراٹھے نے ذاتی مفاد میں اس کی منظوری دی تھی۔

تنظیم کا مؤقف ہے کہ اے سی ای نے "مالی طاقت کا ناجائز استعمال” کیا اور ان پر "دباؤ ڈالنے اور دھمکانے” کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دیوالیہ ہونے کی درخواست واحد راستہ رہ گئی۔ دوسری جانب اے سی ای نے یو ایس اے کرکٹ پر کھیل کو نقصان پہنچانے اور ذاتی مفادات کے لیے فیصلے کرنے کا الزام لگایا ہے۔یو ایس اے کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ دیوالیہ پن کے ذریعے مالی اور انتظامی اصلاحات لا کر خود کو دوبارہ مستحکم کرے گی، اور 2028 اولمپکس کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مضبوط قومی ادارہ بنے گا۔

مزید خبریں