راولپنڈی ۔4اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بات چیت کے سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نےپاک فوج ، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر …
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔4اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بات چیت کے سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نےپاک فوج ، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔سیشن میں کنیرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا۔ طالبات نے شہدا و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








