پی آئی اے کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان،آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا،جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا،جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی۔

مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے جس کا کرایہ انتہائی مناسب ہے،اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے،ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام سہولیات سے مزین سفری سہولیات فراہم کریں۔