قائم مقام صدر سردار ایاز صادق کا آزاد جموں کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سردار ایاز صادق کا آزاد جموں کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آجانا …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سردار ایاز صادق کا آزاد جموں کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آجانا خوش آئند ہے، کامیاب مذاکرات اور معاہدے کے بعد پاکستان کے خلاف سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں،مذاکرات کی کامیابی پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہیں،

قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا کہ عوامی مفاد اور امن پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔