قومی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہفتے ک کو کھیلے گئے میچوں میں سٹارز اور چیلنجرز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں

راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی):قومی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے میچوں میں سٹارز اور چیلنجرز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے کانکررز کو 28 رنز سے شکست دی۔ سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ راحیمہ سید 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ …

راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی):قومی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے میچوں میں سٹارز اور چیلنجرز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے کانکررز کو 28 رنز سے شکست دی۔ سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ راحیمہ سید 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ کومل خان نے 31 اور عریشہ انصاری نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

کانکررز کی جانب سے دینا رضوی اور علیزہ مختیار نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کانکررز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سمیعہ افسر نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ زینب عرفان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں چیلنجرز نے سٹرائیکرز کے خلاف 46 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، راویل فرحان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جواب میں سٹرائیکرز کی ٹیم 65 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بتول فاطمہ اور حانیہ احمر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ حانیہ احمر کو عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں