اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے تھائی لینڈ کو اے ٹی ایف 12 اور انٹر کانٹی نینٹل ٹیم کمپیٹیشن 2025 میں 5ویں پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستانی ٹیم نے کیپٹن محمد عابد کی قیادت میں پی ٹی ایف کمپلیکس میں ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور قازقستان جانے سے قبل ٹیم کی ذہنی مضبوطی کے لیے فزیالوجی کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ٹیم کا سفر مئی 2025 میں سری …
پاکستان کی تھائی لینڈ کو ہرا کر اے ٹی ایف انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے تھائی لینڈ کو اے ٹی ایف 12 اور انٹر کانٹی نینٹل ٹیم کمپیٹیشن 2025 میں 5ویں پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستانی ٹیم نے کیپٹن محمد عابد کی قیادت میں پی ٹی ایف کمپلیکس میں ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور قازقستان جانے سے قبل ٹیم کی ذہنی مضبوطی کے لیے فزیالوجی کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ٹیم کا سفر مئی 2025 میں سری لنکا میں شروع ہوا،
جہاں اس نے سیمی فائنل میں بھارت کو اور فائنل میں انڈونیشیا کو شکست دے کر اے ٹی ایف 12 اور انٹرساؤتھ ایشیا ریجنل ٹیم چیمپئن شپ جیتی، اگست 2025 میں سنگاپور میں ہونے والے ایشین فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں قومی ٹیم نے اس سے قبل 6 ویں مرتبہ بین البراعظمی ایونٹ کے لیے قابل ستائش مقام حاصل کیا۔سری لنکا اور سنگاپور دونوں میں ٹیم کی قیادت کپتان محمد نمیر شمسی کر رہے تھے جنہوں نے ٹیم کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار ٹینس کھیلی ہے،دنیا بھر کی ٹاپ جونیئر ٹیموں سے مقابلہ کیا ہے۔
مجھے ان کی کارکردگی اور لگن پر بے حد فخر ہے،انہوں نے ٹیم کے کپتان محمد عابد کو ان کی بہترین قیادت پر خصوصی مبارکباد۔دی۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی سے ظاہر ہے کہ ہم پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل، سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے بھی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر مستقبل میں بھی ملک وقوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
انہوں نے ٹیم کیپٹن محمد عابد کو ان کی شاندار قیادت پر مبارکباد بھی دی۔ پی ٹی ایف کی انتظامیہ نے بھی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ قازقستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، افریقہ ، چین، چینی تائپے، جنوبی امریکہ (COSAT)، ہانگ کانگ، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، پیسیفک اوشیانا، پاکستان اور تھائی لینڈ کی مضبوط ٹیمیں شامل تھیں۔








