اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چئیرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر میں دنیا بھر خصوصاً پاکستان کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے آنے والی نسلوں کو علم و ہنر سے آراستہ کیا ہے،اساتذہ ہی وہ رہنما ہیں جو قوموں کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور معاشروں …
اساتذہ نے محنت، لگن اور ایمانداری سے آنے والی نسلوں کو علم و ہنر سے آراستہ کیا ہے،رانا مشہود احمد خاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چئیرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آج اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر میں دنیا بھر خصوصاً پاکستان کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے آنے والی نسلوں کو علم و ہنر سے آراستہ کیا ہے،اساتذہ ہی وہ رہنما ہیں جو قوموں کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور معاشروں کو ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔
"اساتذہ کے عالمی دن” کے مواقع پر خصوصی پیغام میں رانا مشہود نے کہا کہ پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیمی مواقع اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ وسائل فراہم کیے جائیں۔ اس مقصد کی تکمیل میں اساتذہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور ان کی معاشی و سماجی خوشحالی کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
رانا مشہود نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم ہمارے معاشرے کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مقام اور مرتبے کو مزید بلند کریں۔ نوجوانوں کی تعمیرِ کردار اور رہنمائی میں اساتذہ کی رہنمائی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ اسی لیے ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،یہ وقت کا تقاضا ہے کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں اور مشترکہ تعلیمی پروگراموں کو فروغ دیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان عالمی درسگاہوں میں جدید علم حاصل کر کے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔رانا مشہود نے کہا کہ میں ایک بار پھر اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ان کی انتھک محنت سے پاکستان کا مستقبل مزید تابناک اور روشن ہوگا۔








