وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر داخلہ احسن اقبال سے گفتگو

تمام فریقین کی مشاورت سے قومی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر داخلہ احسن اقبال سے گفتگو اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کی مشاورت سے قومی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزیر داخلہ احسن اقبال سے پیر کو وزیراعظم آفس …

تمام فریقین کی مشاورت سے قومی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر داخلہ احسن اقبال سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کی مشاورت سے قومی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وزیر داخلہ احسن اقبال سے پیر کو وزیراعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ احسن اقبال نے وزیراعظم کو سی پیک پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ضمن میں تمام صوبوں کے ساتھ سرگرم رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply