نئی دہلی۔6اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے ارون جیٹلی سٹیڈیم، نئی دہلی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میزبان بھارتی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین …
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا
نئی دہلی۔6اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے ارون جیٹلی سٹیڈیم، نئی دہلی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میزبان بھارتی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو ایک اننگز اور 140 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم کو شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو روسٹن چیسی لیڈ کریں گے۔سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بھارت کو یہ میچ کم از کم ڈرا کھلنا ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے یہ میچ جیتنا ضرور ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 سے 14اکتوبر تک ارون جیٹلی سٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلا جائےگا۔









